مولانا فضل الرحمان کی بیرسٹر گوہر کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

Maulana Fazlur Rehman
فائل فوٹو
Updated | Published August, 15 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائشگاہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے بیرسٹر گوہر علی خان سے ملاقات کے دوران ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کیلئے بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کی۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ماں جیسی شفیق اور محبت کرنے والی ہستی کا دنیا سے چلے جانا یقیناً ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ دے۔

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی امور پر بھی مختصر گفتگو ہوئی، تاہم ملاقات کا بنیادی مقصد بیرسٹر گوہر علی خان سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کرنا تھا۔

اس موقع پر اپوزیشن اتحاد کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی بیرسٹر گوہر علی خان اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ افسوس کیا۔

بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے بھی تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، رہنماؤں نے مرحومہ کیلئے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کار بے قابو ہو کردرخت سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق

تعزیتی ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ والدین کا سایہ انسان کیلئے بہت بڑی نعمت ہوتا ہے اور ماں کی جدائی کا غم ناقابلِ تلافی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.14 ▲ 0.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.76 ▲ 1.15
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▼ 0.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,526 ▲ 4,915
Gold 22K Per Tola 422,149 ▲ 4,505
Gold 21K Per Tola 402,960 ▲ 4,300
Gold 18K Per Tola 345,395 ▲ 3,686
Silver Per Tola 6,838 ▲ 81
Platinum Per oz (USD) 1,764 ▲ 17.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.43 ▲ 0.45
Diesel HSD Per Litre 249.03 ▲ 1.21
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.75 ▲ 0.48
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں