صدر زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کے مابین ملاقات، داخلی و خارجی امور پر تبادلہ خیال

صدر زرداری نے سہ فریقی معاہدے پر مؤثرعملدرآمد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا /فائل فوٹو
صدر زرداری نے سہ فریقی معاہدے پر مؤثرعملدرآمد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا /فائل فوٹو
Updated 20 گھنٹے قبل | Published August, 14 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے صدر مملکت کو مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان ہونے والے تاریخی امن معاہدے سے آگاہ کیا

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی جس میں داخلی و خارجی امور، علاقائی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، سینیٹر شیری رحمان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ای پاسپورٹ سہولیات مزید آسان بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور انہیں مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان ہونے والے تاریخی امن معاہدے سے آگاہ کیا۔

صدر زرداری نے سہ فریقی معاہدے پر مؤثرعملدرآمد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو سراہا۔

صدر اور وزیراعظم نے پاکستان کی مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوخراج تحسین پیش کیا اور وطنِ عزیزسے دہشتگردی کے ناسورکے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.26 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.61 ▼ 0.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.22 ▲ 0.16
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.20 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,612 ▼ 3,025
Gold 22K Per Tola 417,644 ▼ 2,773
Gold 21K Per Tola 398,660 ▼ 2,647
Gold 18K Per Tola 341,709 ▼ 2,269
Silver Per Tola 6,757 ▼ 114
Platinum Per oz (USD) 1,746 ▼ 16.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 324.98 ▼ 0.94
Diesel HSD Per Litre 247.82 ▲ 0.48
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.27 ▼ 0.41
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں