اسلام آباد پولیس میں 23 انسپکٹرز کی بھرتی کا اعلان

Islamabad Police Jobs 2026
فائل فوٹو
Updated | Published August, 14 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس میں انسپکٹر کی 23 مستقل آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کر دیا گیا۔

وفاقی پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے بھرتی کا عمل شروع کرتے ہوئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے۔

ایف پی ایس سی کے مطابق بی ایس 16 کی مستقل انسپکٹر آسامیوں پر بھرتی وزارت داخلہ کے تحت کی جائے گی۔ ان آسامیوں کیلئے امیدوار کے پاس سیکنڈ کلاس یا گریڈ سی ماسٹرز، بی ایس یا بیچلرز ڈگری، یعنی کم از کم 16 سالہ تعلیم ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

انسپکٹر کی آسامیوں کیلئے امیدواروں کی عمر 20 سے 28 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ بالائی عمر کی حد میں عمومی طور پر 5 سال کی رعایت بھی دی جائے گی۔ جسمانی معیار کے حوالے سے مرد امیدواروں کا قد کم از کم 5 فٹ 7 انچ جبکہ خواتین امیدواروں کا قد کم از کم 5 فٹ 2 انچ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایف پی ایس سی کے مطابق امیدواروں کیلئے تعلیمی قابلیت، عمر اور دیگر مقررہ شرائط کے ساتھ جسمانی معیار پر پورا اترنا بھی ضروری ہوگا۔ کمیشن کی جانب سے امیدواروں کو ریفر کیے جانے کے بعد میڈیکل کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق 23 آسامیوں میں مختلف کوٹہ جات مختص کیے گئے ہیں۔ پنجاب کیلئے 9 نشستیں رکھی گئی ہیں، جن میں اوپن میرٹ کی 8 اور خواتین کیلئے ایک نشست شامل ہے۔ سندھ رورل کیلئے 2، سندھ اربن کیلئے ایک، خیبر پختونخوا کیلئے 2 اور بلوچستان کیلئے ایک نشست مختص کی گئی ہے۔

اسی طرح سابق فاٹا اور آزاد کشمیر کیلئے بھی ایک، ایک نشست رکھی گئی ہے، جبکہ اسلام آباد کیلئے 5 نشستیں مختص ہیں۔ اوپن میرٹ کیلئے 4 اور خواتین کیلئے ایک نشست بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آج ملک بھر میں 79 واں جشنِ آزادی منایا جارہا ہے

ایف پی ایس سی کے مطابق ان آسامیوں پر تعیناتی اسلام آباد میں ہوگی اور بھرتی کا مکمل عمل وفاقی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے میرٹ اور مقررہ قواعد کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آخری تاریخ سے قبل اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.26 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.61 ▼ 0.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.22 ▲ 0.16
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.20 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,612 ▼ 3,025
Gold 22K Per Tola 417,644 ▼ 2,773
Gold 21K Per Tola 398,660 ▼ 2,647
Gold 18K Per Tola 341,709 ▼ 2,269
Silver Per Tola 6,757 ▼ 114
Platinum Per oz (USD) 1,746 ▼ 16.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 324.98 ▼ 0.94
Diesel HSD Per Litre 247.82 ▲ 0.48
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.27 ▼ 0.41
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں