کارکن تیار رہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا رات 10 بجے تک الٹی میٹم
وزیراعلی سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کے لئے اڈیالہ روڈ پہنچے، جہاں راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ روڈ سے رکاوٹیں ہٹا دیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ تمام ارکان اسمبلی اور رہنما آج رات کی تیاری کریں، 10 بجے پورے پاکستان کے ہر چوک کو ڈی چوک بنائیں گے، تمام کارکنان رات 10 بجے پاکستان اور پی ٹی آئی کے پرچم لے کر چوک اور چوراہوں میں نکل آئیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملاقات کا جب تک وقت ہے انتظار کریں گے، اس کے بعد تمام ایم پی ایز، پارلیمینٹرینز اور عہدے داروں کو کہا ہے 10 بجے کی تیاری کریں، 10 بجے پورے پاکستان کے ہر چوک کو ڈی چوک بنائیں گے، تمام کارکنان رات10 بجے پاکستان اور پی ٹی آئی کے پرچم لے کر چوک اور چوراہوں میں نکل آئیں۔
مزید پڑھیں: بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات کی تردید
آفریدی نے مزید کہا کہ 2022ء سے بانی اور ان کی جماعت کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا گیا ، پورے پاکستان کو ضد اور انا میں تباہی کی جانب لے جایا جا رہا ہے، نظام تباہ ہو چکا، اس نظام کو لانے والے اسے تباہی کے ذمہ دار ہیں کارکنوں کو ہدایت ہے کہ وہ اپنا فوکس 27 ستمبر کے مارچ پر رکھیں۔
انہوں ںے کہا کہ 27 ستمبر کی کال ان کے لئے ڈراؤنا خواب بن چکی ہے، گزشتہ روز خیبر میں عوام کا سمندر نکلا، باقی اضلاع میں بھی جائیں گے، ہم نے کہا ہے 27 ستمبر کو 20 لاکھ لوگ اسلام آباد لائیں گے اس سے زیادہ لائیں گے اگر یہ حالات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں تو 28 ستمبر سے پہلے ہماری ملاقات کروائیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ باقی سیاسی جماعتیں ملک سے مخلص نہیں، حکومتی وزیر کہہ رہا ہے کہ سسٹم کولیپس کر چکا ہے۔