بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات کی تردید
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ 15 اکتوبر 2025 کے بعد سے عمران خان سے نہیں ملے اور اس کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بار بار درخواست کرنے کے باوجود انہیں عمران خان سے ملاقات کی نہ اجازت دی گئی اور نہ ہی کوئی پیشکش کی گئی، بیرسٹر گوہر نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت دی جائے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ عمران سے ان کے اہل خانہ اور وکلا کو بھی ملاقات کی اجازت ملنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا اسلام آباد مارچ کیلئے 20 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر عمران خان سے ملاقات کر کے آئے ہیں۔
سلیم مانڈوی والا نے یہ ھی کہا تھا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق گردش کرنے والی خبریں درست نہیں ہے۔