امتحان میں فیل ہونے پر گھر سے نکلا 14 سالہ لڑکا کراچی سے بازیاب

چودہ سالہ لڑکا فہیم لاہور سے لاپتا ہوا اور کراچی سے بازیاب
امتحان میں ناکام ہونے پر گھر سے نکلا 14 سالہ فہیم کو پولیس نے بحفاظت والدین کے حوالے کردیا/فائل فوٹو
Updated | Published August, 13 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) امتحان میں ناکامی پر دل برداشتہ ہو کر گھر سے نکلنے والا 14 سالہ لڑکا فہیم کراچی سے بحفاظت بازیاب کر لیا گیا، پولیس نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد لڑکے کو والدین کے حوالے کر دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے ترجمان کے مطابق 14 سالہ لڑکا فہیم لاہور سے لاپتا ہوا تھا اور بعد ازاں کراچی پہنچ گیا تاہم والدین نے لاہور میں اس کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔

اطلاع ملنے پر تھانہ آرٹلری میدان پولیس نے کاروائی شروع کی اور مختلف ذرائع سے معلومات حاصل کرنے کے بعد بچے کا سُراغ لگایا، جس کے بعد پولیس ٹیم نے اسے کراچی سے بحفاظت تحویل لے لیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات میں سامنے آیا ہے کہ لڑکا امتحانات میں ناکامی پر دل برداشتہ تھا جس کے باعث وہ گھر سے نکل گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میر رضا قتل کیس: پولیس نے عدالت میں ابتدائی رپورٹ جمع کرا دی 

ضروری قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد بچے کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا، بچے کی بحفاظت واپسی پر والدین نے کراچی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور لاپتا افراد کی تلاش کے لیے اپنی زمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہی ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.74 ▼ 0.04
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.06 ▼ 0.56
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.69 ▼ 0.53
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▼ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.62 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 458,637 ▲ 7,267
Gold 22K Per Tola 420,417 ▲ 6,662
Gold 21K Per Tola 401,307 ▲ 6,359
Gold 18K Per Tola 343,977 ▲ 5,450
Silver Per Tola 6,871 ▲ 227
Platinum Per oz (USD) 1,763 ▲ 11.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.92
Diesel HSD Per Litre 247.34
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.68
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں