میر رضا قتل کیس: پولیس نے عدالت میں ابتدائی رپورٹ جمع کرا دی

Mir Raza Murder Case
فائل فوٹو
Updated | Published August, 13 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) میر رضا علی قتل کیس میں پولیس نے مقدمے میں ترمیم کے بعد ابتدائی اطلاعی رپورٹ کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں جمع کرا دی، جسے عدالت نے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق 8 اگست کو جاری ہونے والی میڈیکل رپورٹ میں میر رضا کو قتل کیے جانے کے امکانات ظاہر کیے گئے تھے۔ میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد مقدمے میں قتل اور شواہد چھپانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق مجسٹریٹ کی نگرانی میں میر رضا کی قبر کشائی بھی کی گئی۔ قبر کشائی اور ابتدائی معائنے کے بعد پولیس نے مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کیں اور واقعے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔

پولیس کے مطابق 28 جولائی کی رات میر رضا اپنی دکان وائٹ لکس سے گھر پہنچا تھا، جہاں اس نے اپنی والدہ کو بتایا کہ وہ پی ای سی ایچ ایس میں واقع دوسرے گھر جارہا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق میر رضا رات تقریباً 4 بجے دوسرے گھر گیا۔

کافی وقت گزرنے کے بعد اہلخانہ نے میر رضا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، تاہم اس کا موبائل فون بند ملا، بعد ازاں اہلخانہ کی جانب سے ابتدائی طور پر میر رضا کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

کیس کی تفتیش کیلئے بعد میں نئی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی نے مختلف شواہد اور میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لیا، جس کے بعد مقدمے کی دفعات میں ترمیم کرتے ہوئے قتل اور شواہد چھپانے کی دفعات شامل کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:تجارتی جہاز پر حوثیوں کا حملہ، 3 پاکستانی جاں بحق

پولیس نے ابتدائی اطلاعی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے، دستیاب شواہد کی روشنی میں واقعے کے محرکات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.74 ▼ 0.04
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.06 ▼ 0.56
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.69 ▼ 0.53
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▼ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.62 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 458,637 ▲ 7,267
Gold 22K Per Tola 420,417 ▲ 6,662
Gold 21K Per Tola 401,307 ▲ 6,359
Gold 18K Per Tola 343,977 ▲ 5,450
Silver Per Tola 6,871 ▲ 227
Platinum Per oz (USD) 1,763 ▲ 11.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.92
Diesel HSD Per Litre 247.34
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.68
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں