تجارتی جہاز پر حوثیوں کا حملہ، 3 پاکستانی جاں بحق

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار
میتوں کی وطن واپسی اور زخمی شہری کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت/ فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published August, 12 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانی جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، ایسے حملے بے گناہ انسانی جانوں اور بحری سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا واقعے کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے متعلقہ سعودی حکام اور یمن حکومت سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کو میتوں کی وطن واپسی اور زخمی شہری کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مکہ دفاعی معاہدہ کے رکن ممالک پر حملہ ہوا تو جواب دیں گے، ترک وزیر خارجہ

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے بھی اپنے بیان میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ باب المندب میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کا حملہ افسوسناک ہے، حملے سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے لیے خطرات میں اضافہ ہوا ہے، حکومت پاکستان صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی پانیوں میں آزادانہ جہاز رانی کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان سعودی قیادت میں بحری سلامتی کے حوالے سے قائم اتحاد کا حصہ ہے اور بین الاقوامی پانیوں میں محفوظ جہاز رانی کو یقینی بنانےکے لیے ذمہ داریاں ادا کرنے کو تیار ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.78 ▲ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.62 ▲ 0.14
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.22 ▲ 0.16
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 738
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 676
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 646
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 553
Silver Per Tola 6,644 ▲ 34
Platinum Per oz (USD) 1,751 ▲ 4.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.92 ▼ 1.70
Diesel HSD Per Litre 247.34 ▼ 0.08
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.68 ▼ 0.27
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں