لانگ مارچ کا مقصد عمران خان کی رہائی نہیں بلکہ رسائی ہے: سہیل آفریدی

PTI Long March
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published August, 9 2026 |
پشاور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کو ہونے والے لانگ مارچ کا مقصد بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی نہیں بلکہ ان تک رسائی حاصل کرنا ہے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ خود لانگ مارچ کی قیادت کریں گے، یہ محض ایک روزہ احتجاج نہیں ہوگا بلکہ شرکا اسلام آباد پہنچنے کے بعد واپس نہیں جائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بتایا کہ لانگ مارچ کا اعلان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، علیمہ خان بھی اس تحریک میں ساتھ ہوں گی۔

سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کے مقصد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کا مطالبہ نہیں کررہی بلکہ ان تک رسائی چاہتی ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی آئین اور قانون کے مطابق ہی ہوگی۔

27 ستمبر کی تاریخ تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد مقرر کیے جانے سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ لانگ مارچ کی تیاری اور موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک کیلئے مناسب تیاری کا وقت درکار ہے، اسی لیے فوری طور پر لانگ مارچ کی تاریخ دینے کے بجائے 27 ستمبر کا انتخاب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی ٹریکنگ آئی ڈیز کا خطرہ، نادرا کا اہم الرٹ جاری

سہیل آفریدی کے اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مجوزہ لانگ مارچ کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں بحث مزید تیز ہوگئی ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں اس کی تیاریوں اور حکمت عملی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.80 ▼ 1.00
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.01 ▼ 1.17
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.43 ▼ 1.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.64 ▲ 0.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.37 ▼ 0.27
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 441,798
Gold 22K Per Tola 404,981
Gold 21K Per Tola 386,573
Gold 18K Per Tola 331,348
Silver Per Tola 6,401
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▲ 6.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.62 ▼ 2.20
Diesel HSD Per Litre 247.42 ▼ 1.30
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.95 ▼ 1.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں