جعلی ٹریکنگ آئی ڈیز کا خطرہ، نادرا کا اہم الرٹ جاری

NADRA Fake Tracking ID
فائل فوٹو
Updated | Published August, 9 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سوشل میڈیا پر جعلی ٹریکنگ آئی ڈیز اور غیر مصدقہ معلومات کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کردیا۔

نادرا ترجمان کے مطابق شہریوں کی ذاتی معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے کمنٹس میں ٹریکنگ آئی ڈی فراہم نہیں کی جائے گی۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نادرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنٹس کے ذریعے اپنی ٹریکنگ آئی ڈی ہرگز شیئر نہ کریں۔

نادرا کی جانب سے واضح کیا گیا کہ شہری ادارے سے متعلق کسی بھی معاملے میں صرف سرکاری ذرائع اور تصدیق شدہ پلیٹ فارمز سے رجوع کریں تاکہ انہیں جعلی اکاؤنٹس، لنکس اور پیغامات کے ذریعے دھوکا دہی کا نشانہ نہ بنایا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق شہری اپنی ٹریکنگ آئی ڈی سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے 8400 پر ایس ایم ایس سروس استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ نادرا ہیلپ لائن 051-111-786-100 یا موبائل فون سے 1777 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ذہن نشین رہے کہ نادرا نے شہریوں کو یہ سہولت بھی فراہم کر رکھی ہے کہ وہ اپنی ضروری معلومات اور متعلقہ خدمات کیلئے پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کریں۔

ادارے کی جانب سے عوام کو خاص طور پر مشورہ دیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود غیر مصدقہ لنکس، اکاؤنٹس اور پیغامات پر اعتماد کرنے سے گریز کریں اور اپنی شناختی دستاویزات، ٹریکنگ آئی ڈی سمیت دیگر ذاتی معلومات کسی غیر متعلقہ فرد یا غیر سرکاری پلیٹ فارم کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی شہزادے بندر بن منصور کی والدہ انتقال کرگئیں

نادرا نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے صرف مستند ذرائع سے حاصل کردہ معلومات پر ہی عمل کریں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.80 ▼ 1.00
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.01 ▼ 1.17
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.43 ▼ 1.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.64 ▲ 0.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.37 ▼ 0.27
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 441,798
Gold 22K Per Tola 404,981
Gold 21K Per Tola 386,573
Gold 18K Per Tola 331,348
Silver Per Tola 6,401
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▲ 6.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.62 ▼ 2.20
Diesel HSD Per Litre 247.42 ▼ 1.30
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.95 ▼ 1.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں