لاہور میں میٹرو بس سروس بند ہونے کا خدشہ

Lahore Metro Bus
فائل فوٹو
Updated | Published August, 9 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

نجی آپریٹر نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو آگاہ کردیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں میٹرو بسوں کا آپریشن مزید جاری رکھنا ممکن نہیں۔

نجی آپریٹر کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے عدالتی حکم کے مطابق 29 جولائی تک میٹرو بس سروس کیلئے ایندھن کا انتظام نہیں کیا، ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث 11 اگست سے بسیں چلانا ممکن نہیں رہے گا۔

نجی کمپنی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے مالی وسائل کے حوالے سے متعلقہ حکام کو پہلے ہی آگاہ کرچکے ہیں۔ کمپنی کے مطابق میٹرو بس سروس کو جاری رکھنے کیلئے ضروری اخراجات اور ایندھن کی فراہمی کا انتظام کرنا ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ذمہ داری ہے۔

دوسری جانب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے انچارج عزیر شاہ نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے بغیر میٹرو بس سروس کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔

عزیر شاہ کے مطابق موجودہ معاملے پر اگلے ہفتے عدالت میں اپنا مؤقف پیش کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ عدالت کی ہدایات اور حکومتی فیصلے کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ میٹرو بس سروس بند ہونے کی صورت میں روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں شہری متاثر ہوسکتے ہیں، خصوصاً وہ مسافر جو ملازمت، تعلیم اور دیگر ضروری کاموں کیلئے اس سفری سہولت پر انحصار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی ٹریکنگ آئی ڈیز کا خطرہ، نادرا کا اہم الرٹ جاری

اب نظریں اگلے ہفتے ہونے والی عدالتی کارروائی پر ہیں، جس کے بعد لاہور میں میٹرو بس سروس کے مستقبل کے حوالے سے صورتحال مزید واضح ہونے کا امکان ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.80 ▼ 1.00
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.01 ▼ 1.17
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.43 ▼ 1.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.64 ▲ 0.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.37 ▼ 0.27
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 441,798
Gold 22K Per Tola 404,981
Gold 21K Per Tola 386,573
Gold 18K Per Tola 331,348
Silver Per Tola 6,401
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▲ 6.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.62 ▼ 2.20
Diesel HSD Per Litre 247.42 ▼ 1.30
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.95 ▼ 1.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں