پی آئی اے کی نجکاری کے بعد بڑے فیصلے

PIA Privatization
فائل فوٹو
Updated 19 گھنٹے قبل | Published August, 8 2026 |
کراچی: (ارشاد سنجرانی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے بعد قومی ایئرلائن کے بیڑے میں نئے طیاروں کی شمولیت کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے فوری طور پر دو طیارے ویٹ لیز پر حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دو طیاروں کی ویٹ لیز پر فوری انڈکشن کی منظوری دے دی ہے، جبکہ دونوں طیارے رواں سال اکتوبر میں قومی ایئرلائن کے بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویٹ لیز پر حاصل کیے جانے والے دونوں طیارے خصوصی طور پر یورپی فلائٹ آپریشنز کے لیے استعمال ہوں گے۔ ابتدائی طور پر یہ طیارے 6 ماہ کی مدت کے لیے پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنیں گے۔

ویٹ لیز کے تحت حاصل کیے جانے والے طیاروں کے لیے کپتان، فضائی میزبان اور دیگر ضروری عملہ فراہم کرنے والی کمپنی ہی ذمہ دار ہوگی، جس سے پی آئی اے کو فوری طور پر آپریشنل ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق نئے طیاروں کی شمولیت سے پروازوں کی تعداد میں اضافہ اور ایئرلائن کی آمدنی بہتر ہونے کی توقع ہے۔ کئی سال بعد قومی ایئرلائن کے بیڑے میں نئے طیاروں کی شمولیت کو انتظامیہ کی جانب سے آپریشنز میں توسیع کی اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ویٹ لیز پر حاصل کیے جانے والے دونوں طیارے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے ساتھ ممکنہ خریداری کے معاہدے سے الگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لائیو نشریات میں نیوز اینکر کو نیند آگئی، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ پی آئی اے نے گزشتہ ماہ بوئنگ کے امریکا میں قائم ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کیا تھا، جہاں 16 طیارے خریدنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے بیڑے میں توسیع کے لیے مزید اقدامات بھی زیر غور ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.80 ▼ 1.00
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.01 ▼ 1.17
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.43 ▼ 1.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.64 ▲ 0.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.37 ▼ 0.27
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 441,798
Gold 22K Per Tola 404,981
Gold 21K Per Tola 386,573
Gold 18K Per Tola 331,348
Silver Per Tola 6,401
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▲ 6.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.62 ▼ 2.20
Diesel HSD Per Litre 247.42 ▼ 1.30
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.95 ▼ 1.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں