بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مستحق خواتین کیلیے سم کے حوالے سے اہم ہدایت جاری

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مستحق خواتین کے لیے سم سے متعلق ہدایت
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے مستحق خواتین کو سم کے حوالے سے اہم ہدایت جاری کردی/ فائل فوٹو
Updated 16 گھنٹے قبل | Published August, 6 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی مستحق خواتین کو سم کے حوالے سے اہم ہدایت جاری کر دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے ای کچہری میں مستحق خواتین کو ہدایت کی کہ جن خواتین بینفشریز نے ابھی تک بی آئی ایس پی دفتر سے اپنی بینظیر سم مفت حاصل نہیں کی یا کسی اور جگہ سے سم لے رکھی ہے وہ لازماً اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے بینظیر سم مفت حاصل کریں۔

 سینیٹر روبینہ خالد نے ہدایت کی کہ سم حاصل کرنے کیلیے اصل شناختی کارڈ اور اپنا ذاتی موبائل فون ساتھ لائیں اور سم وصول کرتے وقت عملے سے کہیں کہ وہ سم ان کے موبائل فون میں خود نصب کرے۔

انہوں نے بتایا کہ رقم ڈیجیٹل والٹ میں منتقل ہونے پر متعلقہ بینک کی جانب سے ایس ایم ایس موصول ہوگا جبکہ رقم نکلوانے کے بعد بھی ایک تصدیقی ایس ایم ایس آئے گا جس میں منتقل اور وصول کی گئی رقم کی مکمل تفصیلات درج ہوں گی، یہی ایس ایم ایس ادائیگی کا ثبوت ہوگا جس کی مدد سے خواتین تصدیق کر سکیں گی کہ انہیں مکمل رقم موصول ہوئی ہے۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خواتین کسی بھی صورت اپنا موبائل فون ایجنٹ کے حوالے نہ کریں کیونکہ رقم وصول کرنے کیلیے صرف اصل شناختی کارڈ اور بائیو میٹرک تصدیق درکار ہوتی ہے، موبائل فون کی ضرورت

یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خاتمے کی خبریں بے بنیاد قرار

انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ اپنا موبائل فون اور موبائل نمبر ہمیشہ اپنے پاس رکھیں تاکہ کوئی شخص ان کے پیغامات یا شکایات سے متعلق معلومات ختم نہ کر سکے، بی آئی ایس پی کے تمام وظائف، سہولیات اور خدمات مکمل طور پر مفت ہیں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▼ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.86 ▲ 0.45
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.04 ▲ 0.32
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.03 ▼ 0.17
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.63 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.15 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,533 ▲ 364
Gold 22K Per Tola 388,238 ▲ 334
Gold 21K Per Tola 370,591 ▲ 318
Gold 18K Per Tola 317,650 ▲ 273
Silver Per Tola 6,090 ▲ 45
Platinum Per oz (USD) 1,638 ▼ 21.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.56
Diesel HSD Per Litre 252.73
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 297.30
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں