لاہور اور راولپنڈی میں میٹرک کے نتائج کا اعلان، ابھی 3 طریقوں سے رزلٹ چیک کریں

لاہور اور راولپنڈی میں میٹرک کے نتائج کا اعلان
لاہور اور راولپنڈی بورڈ نے 2026 میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا، طلبہ 3 طریقوں سے رزلٹ چیک کر سکتے ہیں/فائل فوٹو
Updated | Published August, 6 2026 |
راولپنڈی:(ویب ڈیسک) لاہور اور راولپنڈی بورڈ نے 2026 میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا، طالبہ و طالبات آفیشل ویب سائٹ، ایس ایم ایس، رزلٹ گزٹ کے ذریعے باآسانی رزلٹ چیک کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام نو تعلیمی بورڈز کے ساتھ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور اور راولپنڈی نے میٹرک کے سالانہ اول امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لاہور بورڈ میں 2 لاکھ 82 ہزار 308 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے اور مجموعی طور پر 1 لاکھ 82 ہزار 186 طلبہ و طالبات کامیاب قرار پائے۔

سائنس گروپ میں مجموعی کامیابی کا تناسب 69.23 فیصد رہا، اس گروپ میں 2 لاکھ 17 ہزار 482 امیدواروں نے امتحان دیا، جن میں 1 لاکھ 19 ہزار 81 ریگولر جبکہ 98 ہزار 401 پرائیویٹ امیدوار شامل تھے، سائنس گروپ میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 50 ہزار 566 امیدوار کامیاب ہوئے۔

ریگولر امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 82.50 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ طالبات نے 87.16 فیصد کامیابی کے ساتھ نمایاں برتری حاصل کی، ریگولر طلبہ کی کامیابی کی شرح 76.84 فیصد رہی۔

دوسری جانب پرائیویٹ امیدواروں کی مجموعی کامیابی کی شرح 53.18 فیصد رہی، پرائیویٹ طالبات کی کامیابی کا تناسب 64.61 فیصد جبکہ پرائیویٹ طلبہ کی کامیابی کی شرح 43.11 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور بورڈ سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کا میٹرک امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان

طلبہ 3 طریقوں سے نتائج طیک کرسکتے ہیں۔

آفیشل ویب سائٹ

طلبہ BISE لاہور کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر اپنا رول نمبر درج کرکے نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ویب سائٹ پر رزلٹ سیکشن میں جا کر 10th Class First Annual Examination 2026 منتخب کریں، رول نمبر درج کریں اور نتیجہ دیکھیں۔
زیادہ رش کی وجہ سے ویب سائٹ سست ہو سکتی ہے اس لیے ضرورت پڑنے پر کچھ دیر پر کوشش کریں۔

ایس ایم ایس

انٹرنیٹ نہ ہونے کی صورت میں طلبا SMS کے ذریعے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں، اس کے لیے موبائل کے میسج باکس میں صرف اپنا رول نمبر لکھ کر 800291 پر بھیجیں، جس کے بعد بورڈ کی جانب سے رزلٹ موصول ہو جائے گا۔

رزلٹ گرٹ

اس کے علاوہ رزلٹ گزٹ بھی دستیاب ہوگا، جس میں تمام امیدواروں کے نتائج شامل ہوں گے۔ طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی ادارے گزٹ میں رول نمبر یا جہاں سہولت موجود ہو، نام کے ذریعے بھی نتائج تلاش کر سکتے ہیں۔ یہ طریقہ خاص طور پر اسکولوں اور اساتذہ کے لیے ایک ساتھ متعدد طلبہ کے نتائج دیکھنے میں مفید ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▼ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.86 ▲ 0.45
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.04 ▲ 0.32
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.03 ▼ 0.17
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.63 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.15 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,533 ▲ 364
Gold 22K Per Tola 388,238 ▲ 334
Gold 21K Per Tola 370,591 ▲ 318
Gold 18K Per Tola 317,650 ▲ 273
Silver Per Tola 6,090 ▲ 45
Platinum Per oz (USD) 1,638 ▼ 21.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.56
Diesel HSD Per Litre 252.73
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 297.30
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں