بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خاتمے کی خبریں بے بنیاد قرار
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے ای کچہری کے دوران عوام سے گفتگو کی/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 5 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے خاتمے سے متعلق خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے ای کچہری کے دوران عوام سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خاتمے سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور سراسر غلط ہیں۔اس قسم کی افواہیں پھیلانے والے غریب عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر کفالت پروگرام: اپلائی کرنے کیلئے لنک پر کلک کریں
ای کچہری کے دوران ایک کالر نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پورے پاکستان، تمام صوبوں اور تمام سیاسی جماعتوں سے بالاتر ہو کر عوامی فلاح کا پروگرام ہے۔
اس پر چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ یہ پروگرام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اس خواب کی تعبیر ہے جس کا مقصد پاکستان کے مستحق اور غریب خاندانوں کی معاونت ہے۔بی آئی ایس پی کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کی خدمت سے ہے۔