بینظیر کفالت پروگرام: اپلائی کرنے کیلئے لنک پر کلک کریں

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام
بے نظیر کفالت پروگرام کے تحت سہ ماہی قسط 19 ہزار 500 روپے کر دی گئی/ فائل فوٹو
Updated | Published May, 6 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کے لیے اپنی اہلیت اور ادائیگی کی معلومات حاصل کرنا مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔ پروگرام کے مستحق افراد سرکاری 8171 ویب پورٹل یا ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے شناختی کارڈ نمبر سے اپنی اہلیت اور ادائیگی کی تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں۔

بی آئی ایس پی کے مطابق بے نظیر کفالت پروگرام کے تحت سہ ماہی قسط 13 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 19 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے۔ مستحق خواتین اور خاندان اپنی رقم کی معلومات حاصل کرنے کے لیے 8171 پورٹل پر جا کر 13 ہندسوں پر مشتمل شناختی کارڈ نمبر درج کریں، کیپچا کوڈ لکھیں اور اہلیت معلوم کریں یا متعلقہ بٹن پر کلک کریں۔ اس کے بعد اہلیت، ادائیگی اور دیگر ضروری تفصیلات اسکرین پر ظاہر ہو جاتی ہیں۔

انٹرنیٹ کی سہولت نہ رکھنے والے افراد بھی 8171 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے اپنی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے موبائل کے میسج باکس میں بغیر ڈیش کے شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8171 پر بھیجیں، جس کے بعد اہلیت یا ادائیگی سے متعلق جواب موصول ہو جاتا ہے۔ بی آئی ایس پی حکام کے مطابق 8171 ہی پروگرام کا سرکاری نمبر ہے، اس کے علاوہ کسی دوسرے نمبر سے آنے والے پیغامات پر اعتماد نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک بائیکس سبسڈی فیز ٹو کا آغاز

حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بی آئی ایس پی رجسٹریشن، اہلیت یا رقم کے حصول کے لیے کسی کو کوئی فیس ادا نہ کریں۔ مستحق افراد اپنی رجسٹریشن یا معلومات کی درستگی کے لیے قریبی بی آئی ایس پی تحصیل دفتر یا این ایس ای آر سروے سے رجوع کر سکتے ہیں۔ اگر کسی مستحق خاتون یا خاندان کی رقم سے کٹوتی کی جائے تو فوری طور پر بی آئی ایس پی ہیلپ لائن 0800 26477 یا قریبی بی آئی ایس پی دفتر میں شکایت درج کرائی جائے۔

بی آئی ایس پی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پروگرام کا مقصد کم آمدنی اور مستحق خاندانوں کو شفاف طریقے سے مالی معاونت فراہم کرنا ہے، جبکہ ادائیگیوں کے نظام کو مزید آسان، محفوظ اور قابلِ رسائی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ شہری اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرنے کےلئے اس لنک پر https://8171.bisp.gov.pk کلک کریں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.83 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.41 ▲ 0.49
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.72 ▲ 0.45
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.20 ▼ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.14 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,169 ▲ 2,074
Gold 22K Per Tola 387,905 ▲ 1,901
Gold 21K Per Tola 370,273 ▲ 1,815
Gold 18K Per Tola 317,377 ▲ 1,555
Silver Per Tola 6,045 ▲ 47
Platinum Per oz (USD) 1,659 ▲ 11.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.56 ▼ 3.39
Diesel HSD Per Litre 252.73 ▼ 3.61
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 297.30 ▼ 4.34
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں