امریکی ویزا بانڈ شرط سے پاکستانی مستثنیٰ قرار

امریکی ویزا بانڈ پروگرام سے پاکستانی مستثنیٰ قرار
امریکا نے ویزا بانڈ پائلٹ پروگرام جاری رکھا، پاکستان شامل ممالک کی فہرست میں نہیں/فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published August, 5 2026 |
واشنگٹن:(ویب ڈیسک) امریکا نے اپنے 2025 ویزا بانڈ پائلٹ پروگرام کو مستقل شکل دے دی ہے تاہم پاکستان اس پروگرام میں شامل ممالک کی فہرست میں نہیں ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے ضوابط کے تحت بعض ممالک کے کاروباری اور سیاحتی ویزا درخواست گزاروں کیلئے 10 ہزار سے 20 ہزار ڈالر تک کا قابل واپسی ویزا بانڈ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس پروگرام میں بنگلادیش، نیپال اور متعدد افریقی ممالک سمیت تقریباً 50 ممالک شامل ہیں جبکہ نئی پالیسی کے تحت قابل واپسی بانڈ کی زیادہ سے زیادہ حد 15 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار ڈالر کردی گئی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ پاکستان اس فہرست کا حصہ نہیں ہے اسی طرح افغانستان، ایران اور بھارت بھی ان ممالک میں شامل نہیں، جن پر شرط لاگو کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر پالیسی نافذ

ماہرین کے مطابق پاکستان کا اس فہرست میں شامل نہ ہونا امریکی وزیٹر ویزا کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے ایک مثبت پیش رفت ہے کیونکہ انہیں ویزا درخواست کے ساتھ اضافی مالی ضمانت جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.83 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.41 ▲ 0.49
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.72 ▲ 0.45
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.20 ▼ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.14 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,169 ▲ 2,074
Gold 22K Per Tola 387,905 ▲ 1,901
Gold 21K Per Tola 370,273 ▲ 1,815
Gold 18K Per Tola 317,377 ▲ 1,555
Silver Per Tola 6,045 ▲ 47
Platinum Per oz (USD) 1,659 ▲ 11.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.56 ▼ 3.39
Diesel HSD Per Litre 252.73 ▼ 3.61
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 297.30 ▼ 4.34
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں