پشاور: میٹرک نتائج میں اسلامیات سب سے مشکل مضمون ثابت
پشاور میں 2026 کے سالانہ نتائج میں 10 ہزار طلبہ اسلامیات کے مضمون میں کامیاب نہ ہو سکے/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 6 2026 |
پشاور:(ویب ڈیسک) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ (بی آئی ایس ای) پشاور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق تقریبا 10 ہزار طلبہ اسلامیات کے مضمون میں کامیاب نہ ہو سکے۔
بورڈ کے جاری کردہ نتائج کے مطابق نویں اور دسویں جماعت میں سب سب سے زیادہ طلبہ اسلامیات کے مضمون میں ناکام ہوئے، جس نے تعلیمی حلقوں میں تشویش پیدا کردی ہے۔
نتائج کے مطابق نویں جماعت کے امتحانات میں 97 ہزار 950 طلبہ نے حصہ لیا جن میں سے 57 ہزار 847 طلبہ کامیاب ہو کر دسویں جماعت میں پروموٹ ہوگئے۔
بورڈ حکام کے مطابق نتائج کی تفصیلات طلبہ کے لئے آن لائن بھی دستیاب کر دی گئی ہیں جبکہ کامیاب طلبہ کو آئندہ تعلیمی مرحلے کے لیے مبارکباد دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات: نویں جماعت کا رزلٹ 2026 جاری، ابھی آن لائن چیک کریں
تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسلامیات جیسے لازمی مضمون میں بڑی تعداد میں طلبہ کی ناکامی تدریسی معیار اور امتحانی تیاری کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی ضرورت کو ظاہر کرتی ہے۔