پی ٹی آئی رہنما کا قتل، مرکزی ملزم کوگی بٹ کا آڈیو پیغام سامنے آگیا

پی ٹی آئی رہنما قتل کیس
عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث ملزم کگی بٹ کا مبینہ وائس نوٹ سامنے آیا/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 3 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث ملزم کگی بٹ کا مبینہ وائس نوٹ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کگی بٹ کا وائس نوٹ میں کہنا تھا کہ اس کے ابھی کئی دشمن باقی ہیں جنہیں وہ مارنا چاہتا ہے۔ وائس نوٹ میں اس نے یہ بھی کہا کہ وہ اداروں کا احترام کرتا ہے اور انہیں ملک کا سرمایہ سمجھتا ہے، اپنے آپ کو ختم کرلوں گا لیکن دشمنوں کو نہیں چھوڑوں گا۔

یہ بی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس کی تفتیش سی سی ڈی کے سپرد

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کی نقل و حرکت کی ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کا بھی انکشاف ہوا۔ ذرائع کے مطابق واقعے سے قبل مقتول کے گھر کے اطراف میں ڈرون پروازوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے واردات کے لیے کرائے کی گاڑی استعمال کی، جس پر جعلی نمبر پلیٹ لگائی گئی تھی، جبکہ واردات کے بعد گاڑی پر دوبارہ اصل نمبر پلیٹ نصب کر دی گئی۔

تفتیشی حکام کے مطابق استعمال ہونے والی گاڑی گوجرانوالہ سے کرائے پر حاصل کی گئی تھی، اور مرکزی مبینہ شوٹر ارسلان جٹ دیگر ملزمان کو اپنی گاڑی میں گوجرانوالہ سے لاہور لایا تھا۔

پولیس نے مقدمے میں مبینہ سہولت کاری کے الزام میں 6 افراد کو حراست میں لے رکھا ہے، تاہم مرکزی مبینہ شوٹرز تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.89
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.72 ▲ 0.28
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.53 ▲ 0.21
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.94 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.40
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,085 ▼ 6,333
Gold 22K Per Tola 385,995 ▼ 5,805
Gold 21K Per Tola 368,450 ▼ 5,542
Gold 18K Per Tola 315,814 ▼ 4,750
Silver Per Tola 5,999 ▼ 161
Platinum Per oz (USD) 1,655 ▼ 14.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 336.03
Diesel HSD Per Litre 258.84
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 305.22
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں