پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس کی تفتیش سی سی ڈی کے سپرد

پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس کی تفتیش سی سی ڈی کے حوالے
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس کی تفتیش سی سی ڈی کے حوالے، مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کردی/فائل فوٹو
Updated | Published August, 3 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، شوٹرز کی شناخت کے بعد مقدمے کی تفتیش سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ مرکزی ملزم کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شوٹرز کی شناخت اور کیس میں سامنے آنے نئی معلومات کے بعد تفتیش سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی شوٹر ارسلان جٹ اپنی گاڑی میں دیگر ملزمان کو گوجرانولہ سے لاہور لایا تھا جبکہ قتل کی منصوبہ بندی کرنے والا مبینہ ملزم کوگی بٹ ملک سے فرار ہوچکا ہے۔

پولیس کے مطابق کوگی بٹ کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کی کاروائی شروع کر دی گئی ہے تاکہ اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

ذرائع نے بتایا کہ کیس کی تفتیش اب ڈی ایس پی سی، سی سی ڈی حسنین حیدر ان کی ٹیم کرے گی جبکہ اس سے قبل مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ کی انویسٹی گیشن پولیس کے پاس تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عبداللہ طاہر قتل کیس میں مبینہ مرکزی ملزم کی شناخت ہو گئی

سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ تمام شواہد اور ملزمان کے کردار کا از سرنو جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ قتل میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.89
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.72 ▲ 0.28
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.53 ▲ 0.21
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.94 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.40
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,085 ▼ 6,333
Gold 22K Per Tola 385,995 ▼ 5,805
Gold 21K Per Tola 368,450 ▼ 5,542
Gold 18K Per Tola 315,814 ▼ 4,750
Silver Per Tola 5,999 ▼ 161
Platinum Per oz (USD) 1,655 ▼ 14.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 336.03
Diesel HSD Per Litre 258.84
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 305.22
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں