جرمنی میں پاکستانی انجینئرز کیلئے ملازمتوں کے دروازے کھل گئے، درخواست کا طریقہ بھی جاری
جرمنی اپنی جدید انجینئرنگ، مشینری، الیکٹرو ٹیکنیکل مصنوعات اور آٹوموبائل صنعت کے باعث دنیا بھر میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ نے جرمنی میں انجینئرنگ کے شعبے میں نئی ملازمتوں اور کاروباری مواقع بھی پیدا کیے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، آٹومیشن ٹیکنالوجی، تعمیراتی منصوبہ بندی، آرکیٹیکچر، آٹوموبائل انڈسٹری، الیکٹرک گاڑیوں، خود کار ڈرائیونگ، قابل تجدید توانائی، ماحولیاتی تحفظ اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں انجینیئرز کی ضرورت ہے۔

انجینیئرز تکنیکی منصوبہ بندی، کوالٹی انشورنس، تعمیرات، مشین اور ماڈل ڈیزائن سمیت کئی شعبوں میں ملازمت حاصل کر سکتے ہیں جبکہ تجربہ کار امیدواروں کیلئے اعلی انتظامی عہدوں کے بھی مواقع موجود ہیں۔
پاکستان سمیت یورپی یونین سے باہر کے ممالک کے شہریوں کو جرمنی میں ملازمت کے لیے رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، جس کیلئے ورک ویزا یا یورپی یونین بلیو کارڈ پروگرام سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق انجینیئر کے طور پر کام کرنے کیلئے جرمن زبان لازمی شرط نہیں ہے تاہم زبان پر عبور ملازمت حاصل کرنے اور روزمرہ زندگی میں نمایاں سہولت فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمان نے 14 روزہ مفت ٹورسٹ ویزا متعارف کرا دیا
جرمن حکومت نے امیدواروں کی سہولت کیلئے "میک اٹ ان جرمنی" پلیٹ فارم پر کوئیک چیک ٹول، ملازمتوں کی فہرست، درخواست دینے کا طریقہ، پیشہ ورانہ اسناد کی تصدیق اور دیگر راہنمائی بھی فراہم کر رکھی ہے تاکہ بیرون ملک سے آنے والے انجینیئرز آسانی سے درخواست جمع کرا سکیں۔
براہ کرام دراخواست کیلیے اس آفیشل لنک کو دیکھیں