میانوالی میں دل دہلا دینے والا سانحہ، بند گاڑی میں دم گھٹنے سے 4 بچے جاں بحق
میانوالی میں کھڑی گاڑی میں داخل ہونے والے چار بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 3 2026 |
میانوالی:(ویب ڈیسک) ضلع میانوالی کے علاقے کھگلانوالہ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں کھیلتے ہوئے کھڑی گاڑی میں داخل ہونے والے چار بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ گزشتہ شام پیش آیا، تین بچیاں اور ایک بچہ کھیلتے ہوئے گاڑی کے اندر چلے گئے تاہم اسی دوران گاڑی کا دروازہ لاک ہوگیا اور بچے باہر نہ نکل سکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بند گاڑی میں آکسیجن کم ہونے کے باعث چاروں بچوں کا دم گھٹ گیا جس سے وہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہارگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشیں تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، سیلاب الرٹ جاری
پولیس کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ واقعہ کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔
احکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور کھڑی گاڑیوں کے قریب کھیلنے سے روکیں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔