محسن نقوی وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں، خواجہ آصف

خواجہ آصف کا ٘محسن نقوی کے کردار کے متعلق بیان
خواجہ آصف نے محسن نقوی کے حکومتی کردار کے متعلق اہم بیان دیا ہے /فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published August, 3 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متعلق بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حکومت کے طاقتور ترین وزیر ہیں اور کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ہے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ محسن نقوی وزیر داخلہ ہونے کے باوجود حکومتی نظام کا باقاعدہ حصہ دکھائی نہیں دیتے۔ انکے بقول انہوں نے محسن نقوی کو کابینہ کے صرف دو یا تین اجلاس میں دیکھا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں بھی بہت کم شریک ہوتے ہیں اور اب تک شاید سات یا آٹھ مرتبہ ہی ایوان میں آئے ہوں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ محسن نقوی خود موجودہ نظام سے متعلق شکایات کررہے ہیں تو پھر حکومت کو اپنی کارکردگی پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے "ایسی صورت میں تو ہمیں گھر چلے جانا چاہیے۔"

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے سینئر رہنما اور ایم این اے ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے  

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا موجودہ انتظامی نظام اپنی افادیت کھو چکا ہے اور اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دس برس بعد بھی ملک کو یہی مسائل کا سامنا ہوگا۔

انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان کی بہتری اور موثر انتظامی نظام کیلئے انتظامی یونٹس یا صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.89
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.72 ▲ 0.28
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.53 ▲ 0.21
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.94 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.40
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,085 ▼ 6,333
Gold 22K Per Tola 385,995 ▼ 5,805
Gold 21K Per Tola 368,450 ▼ 5,542
Gold 18K Per Tola 315,814 ▼ 4,750
Silver Per Tola 5,999 ▼ 161
Platinum Per oz (USD) 1,655 ▼ 14.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 336.03
Diesel HSD Per Litre 258.84
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 305.22
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں