قومی ڈائیلاگ کا آغاز، عمران سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے: جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ویڈیو بیان دیا/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 3 2026 |
کراچی (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جب نظام بنانے اور چلانے والوں نے اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے تو اب وسیع تر قومی مفاد میں نیشنل ڈائیلاگ کا آغاز کیا جائے اور عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے شفاف انتخابات، آزاد عدلیہ، متناسب نمائندگی کی بنیاد پر انتخابی نظام، بااختیار بلدیاتی حکومتوں، سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوریت کے فروغ اور خاندانی و شخصی اجارہ داری کے خاتمے سمیت 14 نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا پیش کیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ قومی ڈائیلاگ کا پہلا نکتہ یہ ہونا چاہیے کہ آئندہ عوام کے مینڈیٹ پر کوئی ڈاکا نہیں ڈالا جائے گا اور عوام جسے ووٹ دیں یا مسترد کریں، اس فیصلے کا احترام کیا جائے گا۔ ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس کی تفتیش سی سی ڈی کے سپرد

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدلیہ کو مکمل آزادی دی جائے اور ججوں کی تقرری حکمرانوں کی پسند و ناپسند کے بجائے میرٹ پر کی جائے، متناسب نمائندگی کی بنیاد پر انتخابات سے عوام شخصیات، جاگیرداروں اور وڈیروں کے بجائے سیاسی جماعتوں کے منشور کو ووٹ دیں گے ، جس سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔ قومی مذاکرات کے ایجنڈے میں خاندانی سیاست کا خاتمہ، سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوری نظام کا فروغ اور بااختیار مقامی حکومتوں کا قیام بھی شامل ہونا چاہیے ۔ انتظامی یونٹس کی تقسیم کوئی بڑا مسئلہ نہیں، یہ معاملات قومی اتفاقِ رائے سے طے کیے جا سکتے ہیں، تاہم جب آئین میں موجود اصولوں پر ہی عمل درآمد نہیں ہو رہا تو نئی بحثوں سے مزید افراتفری پیدا ہوگی، اس لیے سب سے پہلے آئین پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے قومی جرگہ تشکیل دینے ، معدنیات سے متعلق جامع قومی پالیسی بنانے ، پاک۔ایران گیس پائپ لائن مکمل کرنے ، بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور تمام شہریوں کے لیے یکساں نظام کی فراہمی،مصنوعی ذہانت اور زراعت کے شعبوں کی ترقی، زرعی اصلاحات، انگریز دور میں دی گئی جاگیروں کی کسانوں میں تقسیم، کھیلوں میں سیاسی تقرریوں کے خاتمے اور مقابلے کے امتحانات قومی زبان میں لینے کی تجاویز بھی پیش کیں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.89
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.72 ▲ 0.28
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.53 ▲ 0.21
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.94 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.40
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,085 ▼ 6,333
Gold 22K Per Tola 385,995 ▼ 5,805
Gold 21K Per Tola 368,450 ▼ 5,542
Gold 18K Per Tola 315,814 ▼ 4,750
Silver Per Tola 5,999 ▼ 161
Platinum Per oz (USD) 1,655 ▼ 14.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 336.03
Diesel HSD Per Litre 258.84
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 305.22
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں