لاہور میں کل مقامی تعطیل کا اعلان

Punjab Local Holiday
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published August, 3 2026 |
راولپنڈی:(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے داتا صاحب کے عرس کے موقع پر کل مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) نے مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت متعلقہ اضلاع میں ضلعی دفاتر اور ڈپٹی کمشنر کے ماتحت دفاتر بند رہیں گے۔

حکام کے مطابق اس مقامی تعطیل کا اطلاق پنجاب سول سیکرٹریٹ، خود مختار اداروں اور ریجنل دفاتر پر نہیں ہوگا، جبکہ معمول کے سرکاری امور ان اداروں میں جاری رہیں گے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے مرکزی جلوس کے باعث ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹرو بس سروس میں عارضی تبدیلی کی گئی ہے۔

میٹرو بس حکام کے مطابق شہریوں کی سہولت اور سیکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ روٹس پر سروس محدود رکھی جائے گی۔

انتظامیہ نے بتایا کہ صدر اسٹیشن سے فیض آباد تک میٹرو بس سروس بند رہے گی، جبکہ آئی جے پی روڈ سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔

انتظامیہ کے مطابق جلوس کے دوران سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے باعث بعض شاہراہوں پر آمدورفت متاثر ہو سکتی ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے ٹریفک پلان اور متبادل راستوں سے متعلق معلومات حاصل کر لیں تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت، امن و امان کے قیام اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ صورتحال کے مطابق مزید فیصلے بھی کیے جا سکتے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.89
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.72 ▲ 0.28
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.53 ▲ 0.21
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.94 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.40
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,085 ▼ 6,333
Gold 22K Per Tola 385,995 ▼ 5,805
Gold 21K Per Tola 368,450 ▼ 5,542
Gold 18K Per Tola 315,814 ▼ 4,750
Silver Per Tola 5,999 ▼ 161
Platinum Per oz (USD) 1,655 ▼ 14.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 336.03
Diesel HSD Per Litre 258.84
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 305.22
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں