قائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ

Chaudhry Latif Akbar Attack
فائل فوٹو
Updated | Published August, 2 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ کا افسوسناک واقع پیش آیا ہے، پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو ہنگامی شکایت کرتے ہوئے فوری کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے مطابق پولنگ کے روز انتخابی عمل کے دوران قائم مقام صدر آزاد کشمیر اور پارٹی امیدوار چوہدری لطیف اکبر پر جسمانی حملہ کیا گیا، جو نہ صرف انتخابی عمل بلکہ ریاست کے آئینی وقار پر بھی حملہ ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مطابق یاسر شاہ، احمد شاہ اور فواد شاہ نے چوہدری لطیف اکبر پر حملہ کیا، قائم مقام صدر پر حملہ محض ایک انتخابی بے ضابطگی نہیں بلکہ ریاست کے آئینی منصب اور ریاستی نظم پر حملہ ہے، اس لیے اعلیٰ ترین سطح پر فوری ادارہ جاتی ردعمل ناگزیر ہے۔

پیپلز پارٹی کے مطابق نامزد ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے اور ان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔

پارٹی نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن حملے کا فوری اور اعلیٰ سطح پر نوٹس لے اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کر کے یاسر شاہ، احمد شاہ اور فواد شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرائے۔

دوسری جانب صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کے بعد ان کے انتخابی حلقہ ایل اے 31 میں پیپلز پارٹی کارکن مشتاق شاہ کو قاتلانہ حملے میں شہید کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عبداللہ طاہر قتل کیس میں مبینہ مرکزی ملزم کی شناخت ہو گئی

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایل اے 31 میں پیپلز پارٹی کارکن مشتاق شاہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے شہید کارکن کے لواحقین سے اظہار رنج و غم کیا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.89
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.32
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.40
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 427,418
Gold 22K Per Tola 391,800
Gold 21K Per Tola 373,991
Gold 18K Per Tola 320,564
Silver Per Tola 6,160
Platinum Per oz (USD) 1,668
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 336.03
Diesel HSD Per Litre 258.84
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 305.22
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں