سپریم کورٹ: فوت شدہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی قانونی حق دار بیوہ، بہن بھائی نہیں

Supreme Court Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published August, 1 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوت شدہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور دیگر مراعات سے متعلق فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنشن کی قانونی حق دار بیوہ یا قانون کے تحت نامزد شخص ہوگا، جبکہ صرف قانونی وارث ہونے کی بنیاد پر بہن بھائی پنشن کے مستحق نہیں بن سکتے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جاری کیے گئے چار صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے پنشن سے متعلق قوانین اور متعلقہ اداروں کے قواعد و ضوابط کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ پنشن کی ادائیگی صرف انہی افراد کو کی جا سکتی ہے جنہیں قانون یا ادارے کے قواعد کے مطابق اس کا حق حاصل ہو۔

عدالتی فیصلے کے مطابق فوت شدہ ریٹائرڈ ملازم کی پنشن اور مراعات کو عام وراثتی جائیداد تصور نہیں کیا جا سکتا، بلکہ اس کی ادائیگی متعلقہ قوانین اور ادارہ جاتی قواعد کے مطابق ہی ہوگی۔ عدالت نے قرار دیا کہ صرف قانونی وارث ہونے کی بنیاد پر بہن بھائی پنشن کے حق دار نہیں بن جاتے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ فوت شدہ پیسکو کے ایک ریٹائرڈ ملازم کے بہن بھائیوں کی جانب سے دائر اپیل پر سنایا۔ درخواست گزاروں نے وراثت نامے کی بنیاد پر پنشن اور مراعات پر حق کا دعویٰ کیا تھا، تاہم عدالت نے ان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

یہ بھی پڑھیں:سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو پولیس نے گرفتار کر لیا

عدالت نے اپنے فیصلے میں اس بات پر بھی زور دیا کہ پنشن کی تقسیم یا ادائیگی کے معاملات کو متعلقہ قوانین، سروس رولز اور ادارہ جاتی ضوابط کے مطابق ہی نمٹایا جائے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.89 ▼ 0.87
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.44 ▼ 0.83
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.32 ▼ 0.85
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▼ 0.50
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.40 ▼ 0.22
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.01 ▼ 0.11
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 427,418 ▲ 8,516
Gold 22K Per Tola 391,800 ▲ 7,806
Gold 21K Per Tola 373,991 ▲ 7,451
Gold 18K Per Tola 320,564 ▲ 6,387
Silver Per Tola 6,160 ▲ 202
Platinum Per oz (USD) 1,668 ▲ 58.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 336.03 ▲ 0.97
Diesel HSD Per Litre 258.84 ▲ 1.13
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 305.22 ▲ 0.55
LPG Per Kg 254.32 ▲ 12.89
ضرور پڑھیں