تھر پارکر میں آسمانی بجلی نے تباہی مچادی، باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

آسمانی بجلی
سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دلخراش حادثہ پیش آیا/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 1 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دلخراش حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق تھرپارکر کے مختلف علاقوں، چھاچھرو، اسلام کوٹ اور نگرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جہاں اسلام کوٹ میں بارش سے بچنے کے لیے دس مزدور ایک درخت کے نیچے جمع تھے کہ اچانک آسمانی بجلی ان پر آگری۔

حادثے کے نتیجے میں تاج محمد شاہ، ساجن میگھواڑ اور ان کا کم عمر بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سے ابوظہبی جانے والا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش اور گرج چمک کے دوران کھلے میدانوں، درختوں اور بجلی کے کھمبوں کے قریب کھڑے ہونے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.89 ▼ 0.87
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.44 ▼ 0.83
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.32 ▼ 0.85
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▼ 0.50
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.40 ▼ 0.22
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.01 ▼ 0.11
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 427,418 ▲ 8,516
Gold 22K Per Tola 391,800 ▲ 7,806
Gold 21K Per Tola 373,991 ▲ 7,451
Gold 18K Per Tola 320,564 ▲ 6,387
Silver Per Tola 6,160 ▲ 202
Platinum Per oz (USD) 1,668 ▲ 58.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 336.03 ▲ 0.97
Diesel HSD Per Litre 258.84 ▲ 1.13
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 305.22 ▲ 0.55
LPG Per Kg 254.32 ▲ 12.89
ضرور پڑھیں