کراچی سے ابوظہبی جانے والا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

طیارہ
کراچی سے ابوظہبی جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز میں اڑان بھرتے ہی اچانک فنی خرابی پیدا ہوئی/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 31 2026 |
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی سے ابوظہبی جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی ، طیارے میں 128 مسافر سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے ابوظہبی جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز میں اڑان بھرتے ہی اچانک فنی خرابی پیدا ہو گئی۔

ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا اتحاد ایئر ویز کی پرواز ای وائی 299 نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ابوظہبی کے لیے اڑان بھری تھی۔

تاہم پرواز کے کچھ ہی دیر بعد ایئربس 320 طیارے کے انجن میں اچانک فنی خرابی پیدا ہو گئی۔

انجن میں خرابی کا پتا چلتے ہی طیارے کے کپتان نے فوری طور پر کراچی کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے واپس ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

اے ٹی سی سے فوری اجازت ملنے کے بعد، کپتان نے کمالِ مہارت سے طیارے کا رخ واپس موڑا اور اسے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کروا لیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ طیارے میں 128 مسافر سوار تھے، جو کہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

تمام مسافروں کو طیارے سے اتار کر ایئرپورٹ لاؤنج منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں متبادل انتظامات تک سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

دوسری جانب ایئربس 320 طیارے کا معائنہ کرنے اور فنی خرابی کو دور کرنے کے لیے انجینئرز کی ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے جو طیارے کی تفصیلی جانچ کر رہی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.76 ▼ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.27 ▲ 1.95
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.17 ▲ 3.11
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.43 ▲ 0.60
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.62 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 418,903 ▼ 4,698
Gold 22K Per Tola 383,994 ▼ 4,307
Gold 21K Per Tola 366,540 ▼ 4,111
Gold 18K Per Tola 314,177 ▼ 3,524
Silver Per Tola 5,959 ▼ 97
Platinum Per oz (USD) 1,610 ▼ 6.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 335.06 ▼ 0.75
Diesel HSD Per Litre 257.71 ▲ 1.67
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 304.67 ▲ 1.04
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں