طلبہ کیلئے اہم خبر، 4 اگست کو سندھ بھر کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے

سندھ حکومت
سندھ کے سرکاری اور نجی کالجز بھی بند رہیں گے/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 1 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر 4 اگست کو صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 4 اگست 2026 بروز منگل 20 صفر 1148 ہجری کو صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے جب کہ سندھ کے سرکاری اور نجی کالجز بھی بند رہیں گے اور اس فیصلے کا اطلاق سندھ بھر کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی ٹاپ 100 یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تعطیل چہلم حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ کے سلسلے کی جارہی ہے جس کے باعث اس روز تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

حکام نے تمام متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو ہدایت کو جاری کر دی ہے کہ نوٹیفکیشن پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

یاد رہے کہ موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد صوبے بھر میں تعلیمی ادارے 3 اگست 2026 سے دوبارہ کھل رہیں ہیں تاہم اگلے ہی روز 4 اگست کو سرکاری تعطیل کے باعث طلبہ کو ایک اور چھٹی مل جائے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.89 ▼ 0.87
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.44 ▼ 0.83
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.32 ▼ 0.85
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▼ 0.50
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.40 ▼ 0.22
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.01 ▼ 0.11
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 427,418 ▲ 8,516
Gold 22K Per Tola 391,800 ▲ 7,806
Gold 21K Per Tola 373,991 ▲ 7,451
Gold 18K Per Tola 320,564 ▲ 6,387
Silver Per Tola 6,160 ▲ 202
Platinum Per oz (USD) 1,668 ▲ 58.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 336.03 ▲ 0.97
Diesel HSD Per Litre 258.84 ▲ 1.13
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 305.22 ▲ 0.55
LPG Per Kg 254.32 ▲ 12.89
ضرور پڑھیں