پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں 6 سہولت کار گرفتار

PTI Leader Abdullah Tahir Murder
فائل فوٹو
Updated | Published August, 1 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کیس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مرکزی منصوبہ ساز اور فائرنگ کرنے والے شوٹرز کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان پر حملہ آوروں کی سہولت کاری کا الزام ہے، تفتیش کے دوران پولیس نے وہ گاڑی بھی اپنی تحویل میں لے لی ہے جس کے ذریعے مبینہ طور پر شوٹرز کو واردات کیلئے لایا گیا تھا۔

مذکورہ گاڑی گوجرانوالہ سے کرائے پر حاصل کی گئی تھی، ملزمان نے شناخت چھپانے کیلئے گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ نصب کی اور اسی گاڑی میں گلبرگ تک پہنچے، بعد ازاں انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت موٹر سائیکل استعمال کرتے ہوئے کلینک کے قریب پہنچ کر کارروائی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے اہم شواہد اور معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، جن کی بنیاد پر مرکزی منصوبہ ساز اور فائرنگ میں ملوث شوٹرز تک پہنچنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے شوٹرز کی شناخت نہ ہوسکی

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کے بعد واقعے نے سیاسی اور عوامی حلقوں میں تشویش پیدا کر دی تھی۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور تمام ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.89 ▼ 0.87
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.44 ▼ 0.83
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.32 ▼ 0.85
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▼ 0.50
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.40 ▼ 0.22
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.01 ▼ 0.11
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 427,418 ▲ 8,516
Gold 22K Per Tola 391,800 ▲ 7,806
Gold 21K Per Tola 373,991 ▲ 7,451
Gold 18K Per Tola 320,564 ▲ 6,387
Silver Per Tola 6,160 ▲ 202
Platinum Per oz (USD) 1,668 ▲ 58.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 336.03 ▲ 0.97
Diesel HSD Per Litre 258.84 ▲ 1.13
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 305.22 ▲ 0.55
LPG Per Kg 254.32 ▲ 12.89
ضرور پڑھیں