حکومتی یقین دہانی، پیٹرول ڈیلرز نے ہڑتال موخر کر دی
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ہمایوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ رد وبدل کے مجوزہ نظام پر نظر ثانی کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد ہڑتال موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر فی الحال عمل روکنے اور ڈیلرز کے منافع کے مارجن سے متعلق سمری بھی آئندہ 15 روز میں جاری کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خام تیل کی قیمتیں 102 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ڈیلرز کے تحفظات کو سنجیدگی سے سنا اور جائز مطالبات پر مثبت پیش رفت کی، جس پر ایسوسی ایشن نے شیٹ ڈاؤن کی کال واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مسلسل چھوتے روز پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کے مجوزہ نظام کے خلاف پٹرولیم ڈیلرز نے گزشتہ روز ملک گیر ہڑتال شروع کرتے ہوئے پیٹرول پمپس بند کر دیے تھے۔