دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، سیلابی الرٹ جاری

Punjab Flood Alert
فائل فوٹو
Updated | Published July, 22 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے مختلف دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔

انتظامیہ نے دریاؤں کے قریب رہائش پذیر افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ دریائے چناب میں بھی مختلف مقامات پر پانی کی سطح بلند ہوئی ہے۔

دریائے چناب میں مرالہ اور قادر آباد کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، جبکہ خانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق کالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 17 ہزار کیوسک جبکہ چشمہ کے مقام پر 2 لاکھ 95 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا، جبکہ یہ بارشیں 24 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور جہلم میں فی الحال پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، تاہم بالائی علاقوں میں ہونے والی بارشوں کے باعث آئندہ دنوں میں دریاؤں کی صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے، نالہ بئیں میں بھی نچلے درجے کی سیلابی کیفیت موجود ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عمر عباس میلہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے اطراف غیر ضروری نقل و حرکت اور سیر و تفریح سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں:یورپ پہنچنے کا خواب 143 تارکینِ وطن کو سمندر نگل گیا

 

 

 

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور فلڈ ریلیف کیمپس میں بنیادی سہولیات، ادویات اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے شہریوں بالخصوص والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو دریاؤں اور ندی نالوں میں نہانے سے روکیں، جبکہ دریا عبور کرنے کیلئے صرف معیاری کشتیاں اور لائف جیکٹس استعمال کی جائیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں