مہنگائی کیخلاف ملک بھر کی شاہراہیں بند کرنے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں پریس کانفرنس کی/ فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published July, 21 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے اور 7 اگست کو ملک بھر کی شاہراہیں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کا اوگرا سے کیا تعلق ہے؟ طالب علم کی آمدنی پر ٹیکس لاگو نہیں ہوتا، اس سے بھی پیٹرولیم لیوی لی جارہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت بھتا لیوی لگا رہی ہے، یہ جگا ٹیکس ہے، اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا، سب کو بتائیں گے کہ حکمران طبقہ کیسے عوام کے پیسوں پر ڈاکا ڈال رہا ہے، ہم سب سے رابطہ کریں گے اور سب کو ایک پیج پر لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ماضی کی طرح عمران خان سے بھی ڈیل ہی ہو گی: اعجاز الحق کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ جھوٹ بول کر عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے، لیوی سے اٹھارہ سو ارب روپے جمع کیے جا رہے ہیں، پیٹرول لیوی اور ناجائز ٹیکسز ختم کر دیے جائیں تو پیٹرول کی قیمت 200 روپے کم ہو جائے گی۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ 7 اگست کو پورے پاکستان کی شاہراہوں کو بند کریں گے، صرف ایمبولنس کو راستہ دیں گے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.88 ▲ 0.16
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.24 ▼ 0.48
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.36 ▼ 0.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.00 ▲ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.67 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.03 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 418,488 ▼ 217
Gold 22K Per Tola 383,614 ▼ 199
Gold 21K Per Tola 366,177 ▼ 190
Gold 18K Per Tola 313,866 ▼ 163
Silver Per Tola 5,824 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,597 ▼ 1.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 316.15
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں