نورین نیازی کے متنازع بیان پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا
رہنما تحریک انصاف سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کے بیان سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں۔
بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ گزشتہ رات چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت سے منع کیا تھا، میری ذاتی رائے ہے کہ کسی بھی ادارے کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے۔
دوسری جانب نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی) نے ریاستی اداروں کے خلاف متنازع بیان عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کر رکھا تھا تاہم نورین نیازی این سی سی آئی اے کے روبرو پیش نہ ہوئيں، ان کے وکیل فیصل ملک نیشنل سائبر کرائم ایجنسی پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی کا کمرہ دکھانے کیلئے پولیس اہلکار نے کارکن سے 10 ہزار رشوت لی، نورین خان
فیصل ملک نے این سی سی آئی اے میں نورین نیازی کی جانب سے جواب جمع کراو دیا۔
این سی سی آئی اے کی جانب سے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو بھیجے گئے نوٹس میں سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف جھوٹے اور تضحیک آمیز بیان پر وضاحت طلب کی گئی تھی۔