سرکاری ملازمین کیلئے 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی منظوری

بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی منظوری دے دی۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 19 2026 | Muhammad Bilal
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی منظوری دے دی۔

محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کے تحت گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کے ریگولر سرکاری ملازمین اس ریلیف سے مستفید ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہو گا، الاؤنس ملازمین کی رننگ بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا یعنی ہر ملازم کو موجودہ بنیادی تنخواہ کے مطابق 7 فیصد اضافی رقم ملے گی۔

محکمہ خزانہ کے اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس انکم ٹیکس کے تابع ہو گا، قابل اطلاق قوانین کے مطابق الاؤنس کی رقم سے انکم ٹیکس کی کٹوتی کی جائے گی، تاہم اس الاؤنس کو مستقل بنیادی تنخواہ کا حصہ تصور نہیں کیا جائے گا اور ادائیگی جاری کردہ قواعد کے مطابق ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کو پنشن اور گریجویٹی کے حساب میں شامل نہیں کیا جائے گا، ریٹائرمنٹ کے موقع پر ملازم کی پنشن، گریجویٹی یا دیگر واجبات کا تعین کرتے وقت اس فائدے کو بنیادی تنخواہ کا حصہ نہیں سمجھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تنخواہوں کے حوالے سے سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری

محکمہ خزانہ نے واضح کیا ہے کہ ایکسٹرا آرڈینری رخصت کے دوران ملازم کو ایڈہاک ریلیف الاؤنس ادا نہیں کیا جائے گا، رخصت ختم ہونے اور ملازم کے دوبارہ ڈیوٹی سنبھالنے کے بعد قواعد کے مطابق الاؤنس کی ادائیگی ممکن ہو گی۔

صوبائی حکومت کے فیصلے کے بعد متعلقہ محکموں اور اداروں کو نئی ہدایات پر عمل درآمد کرنا ہو گا، تنخواہوں کی تیاری کے دوران ملازم کے گریڈ، رننگ بنیادی تنخواہ، ٹیکس واجبات اور رخصت کی نوعیت کو مدنظر رکھا جائے گا تاکہ الاؤنس کی ادائیگی نوٹیفکیشن میں درج شرائط کے مطابق یقینی بنائی جا سکے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.72
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.72 ▲ 0.01
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.39 ▲ 0.04
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.62
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.00
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 418,705
Gold 22K Per Tola 383,813
Gold 21K Per Tola 366,367
Gold 18K Per Tola 314,029
Silver Per Tola 5,826
Platinum Per oz (USD) 1,599
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 316.15
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں