
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین خان نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتےہوئے دعویٰ کیا کہ کل پی ٹی آئی کا ایک کارکن رہا ہوا آج وہ پھر اڈیالہ جیل پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن نے پولیس اہلکار کو عمران خان کا کمرہ دکھانے کا کہا جس پر ہلکار نے بانی کا کمرہ دکھانے کیلئے دس ہزار روپے رشوت مانگی اور کہا دور سے دکھا سکتا ہوں۔
نورین خان نے دعویٰ کیا کہ کارکن نے دور سے عمران خان کا کمرہ دیکھنے کے لیے پولیس اہلکار کو 10 ہزار روپے دے دیے۔
یہ بھی پڑھیں: اعجاز چوہدری سمیت 3 اراکین اسمبلی نااہل، نوٹیفکیشن جاری
انہوں نے کہا کہ 6 ماہ جیل میں رہنے کے باوجود وہ عمران خان کے نعرے لگا رہا ہے، یہ لوگوں کا جذبہ اور عمران خان سے عوام کی محبت ہے، ایسے کارکن کسی سیاسی جماعت کے پاس نہیں، دیگر جماعتیں تو فیملی پارٹیز ہیں۔
نورین خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جیل میں ظلم ہو رہا ہے، انہیں بنیادی حقوق فراہم نہیں کیے جارہے، ان کے سیل کی بجلی بند رکھی جاتی ہے۔