اعجاز چوہدری سمیت 3 اراکین اسمبلی نااہل، نوٹیفکیشن جاری
Ijaz Chaudhary disqualified
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت تین اراکینِ اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کو عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیے جانے اور سزائیں سنائے جانے کے بعد نااہل قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے سینیٹر اعجاز چوہدری کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کی رکنیت ختم کر دی۔

پی پی 87 میانوالی سے منتخب ہونے والے احمد خان بھچر اور این اے 66 وزیرآباد سے منتخب ہونے والے احمد چٹھہ کو بھی انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلوں کے بعد نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی ضمانت کی آٹھ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تینوں نشستوں کو خالی قرار دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا،ان خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

دوسری جانب سیاسی حلقوں میں اس فیصلے کو ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو مستقبل کی سیاسی صف بندی پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔