ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں پہلی بار آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی، دو نئی ٹیمیں حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی پنڈیز لیگ میں پہلی بار ان ایکشن ہوں گی، پی ایس ایل 11 کے میچز چھ شہروں میں کھیلے جائیں گے،فیصل آباد اور پشاور پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے۔
ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو گا، ہر ٹیم لیگ مرحلے میں دس میچز کھیلے گی جبکہ پلے آف 28 اپریل سے شروع ہوں گے، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 11 میچز کھیلے جائیں گے جس میں ایک کوالیفائر بھی شامل ہے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے 15 میچز شیڈول ہیں، فیصل آباد میں پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 7 میچز کھیلے جائیں گے، پشاور کا عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کی میزبانی کرے گا جبکہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں چار میچز ہوں گے، تمام میچز میں ملتان سلطانز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، سیالکوٹ سٹالینز کی چھٹی، ملتان سلطانز کی واپسی
نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے چھ میچز شیڈول کیے گئے ہیں، ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں 12 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے لیے میڈیا ایکریڈیٹیشن کا عمل بھی شروع کر دیا گیا جس کی آخری تاریخ 13 مارچ مقرر کی گئی ہے۔