لیپ ٹاپ اسکیم فیز 2 کی درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع
فائل فوٹو
March, 10 2026
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم فیز 2 کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق طلبہ اب اپنی درخواستیں آن لائن پورٹل کے ذریعے 20 مارچ 2026 تک جمع کروا سکتے ہیں۔ آخری تاریخ میں توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ طلبہ کو اس اسکیم سے فائدہ پہنچانا ہے۔
اس اسکیم کے تحت طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کی جاتی ہے تاکہ تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ایندھن کے جہازوں کی آمد، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی؟
یہ پروگرام صوبائی حکومت کی تعلیمی ترقی کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس میں پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کے ساتھ ساتھ منتخب نجی یونیورسٹیوں کے طلبہ بھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔
حکام نے طلبہ سے درخواست کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے پہلے اپنی درخواستیں مکمل کریں تاکہ وقت پر اس تعلیمی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
سحر و افطار اوقات
10 March 2026, 20th Ramadan
ضرور پڑھیں