طلبہ کیلئے فیول کارڈ متعارف کرانے کی تجویز
سابق نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے طلبہ کے لیے فیول کارڈ متعارف کرانے کی تجویز دے دی۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) سابق نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے طلبہ کے لیے فیول کارڈ متعارف کرانے کی تجویز دے دی۔

اپنے ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ فیول کارڈ متعارف کرا کے طلبہ کو مؤثر اور فوری ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے، فیول کارڈ پر ماہانہ تقریباً 10 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ طلبہ کو ماہانہ 10 لٹر رعایتی پٹرول فراہم کیا جائے تو نمایاں ریلیف ممکن ہے، فیول کارڈ سے طلبہ کی بڑی تعداد مستفید ہو سکتی ہے۔

سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب میں تقریباً ایک کروڑ ستر لاکھ موٹرسائیکلیں موجود ہیں، تین ماہ کی محدود مدت کے لیے فیول کارڈ سے طلبہ کو خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55،55 روپے فی لٹر اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اقلیتی برادری میں مائنارٹی کارڈز کی تقسیم

وزیر پٹرولیم نے کہا کہ یکم مارچ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ہم نے نظرثانی کی اس وقت پٹرول کی قیمت 78 ڈالر اور ڈیزل کی قیمت 88 ڈالر فی بیرل تھی، آج ان کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو چکا ہے، آج 6 مارچ کو پٹرول کی قیمت 106 ڈالر 80 سینٹ اور ڈیزل کی قیمت تقریباً 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ مجبوراً ہمیں قیمتوں میں اضافے کا مشکل فیصلہ کرنا پڑ رہا ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جا رہا ہے، جیسے ہی صورتحال بہتر ہوگی، قیمتوں کو واپس اپنی سطح پر لائیں گے، ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں