
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل صبح 9:30 پہ ان اپیلوں کی سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس محمد شفیع صدیقی بھی شامل ہوں گے۔
ذہن نشین رہے کہ بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے یہ اپیلیں معروف قانون دان ایڈوکیٹ سلمان صفدر کے توسط سے دائر کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ یہ اپیلیں لاہور ہائیکورٹ کے اس فیصلے کیخلاف دائر کی گئی ہیں، جس میں عدالت نے عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا 5 اگست کیلئے پلان بی سامنے آگیا
اب سپریم کورٹ میں ان اپیلوں کی سماعت اہم قانونی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے، جو سیاسی سطح پر بھی دور رس اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
یاد رہے کہ نو مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کیخلاف مختلف مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں وہ پہلے ہی کئی قانونی چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کی یہ سماعت ان مقدمات میں مستقبل کے قانونی رخ کا تعین کر سکتی ہے۔