بورڈ کے مطابق نئے قواعد کا اطلاق نویں جماعت کے امتحانات پر 2026 سے جبکہ دسویں جماعت کے امتحانات پر 2027 سے ہوگا۔
نئی پالیسی کے تحت اب کسی بھی مضمون میں پاس ہونے کے لیے100 میں سے 40 نمبر حاصل کرنا ضروری ہوگا جبکہ پہلے یہ شرط33 نمبر تھی۔
اسی طرح 75نمبروں کے پرچے میں پاس ہونے کے لیے نمبر 25 سے بڑھا کر30 کر دیے گئے ہیں،60 نمبروں کے پرچے میں پاسنگ مارکس 20 سے بڑھا کر 24 کر دیے گئے ہیں اور30 نمبروں کے پرچے میں اب طلبہ کو 10 کے بجائے 12 نمبر حاصل کرنا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بسنت منانے پر اہم فیصلہ سنا دیا
عملی (پریکٹیکل) امتحانات کے لیے بھی معیار میں تبدیلی کی گئی ہے45 نمبروں کے پریکٹیکل میں اب طلبہ کو 15 کے بجائے 18 نمبر لینے ہوں گے جبکہ 15 نمبروں کے پریکٹیکل میں پاس ہونے کے لیے 5 کے بجائے 6 نمبر درکار ہوں گے۔
حکام کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور نظام کو دیگر صوبوں کے مطابق بنانا ہے۔ پنجاب کے کئی تعلیمی بورڈز میں پہلے ہی 40 فیصد پاسنگ مارکس کا نظام رائج ہے۔