ایچ ای سی کا 1,000 اسکالرشپس دینے کا اعلان
فائل فوٹو
March, 6 2026
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مستحق طلبہ کے لیے 1,000 اسکالرشپس دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ اسکالرشپس خاص طور پر بلوچستان اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو فراہم کی جائیں گی۔
ایچ ای سی کے مطابق ان اسکالرشپس کا مقصد علاقائی تعلیمی فرق کو کم کرنا اور پسماندہ علاقوں کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی تعلیمی بورڈ نے پاسنگ مارکس میں اضافہ کر دیا
خیال رہے کہ یہ اسکالرشپس تعلیمی سال 2026-2027کے لیے دی جائیں گی جن کے ذریعے طلبہ کو مختلف جامعات میں تعلیم حاصل کرنے میں مالی مدد فراہم کی جائے گی۔
سحر و افطار اوقات
06 March 2026, 16th Ramadan
ضرور پڑھیں