مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی، کراچی سے پنجاب کے درمیان ٹرینیں معطل

مٹیاری کے قریب مال گاڑی کی 17 بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں جس کے باعث کراچی اور پنجاب کے درمیان اپ اور ڈاؤن دونوں ریلوے ٹریکس مکمل طور پر بند ہو گئے۔
فائل فوٹو
Updated 23 گھنٹے قبل | Published July, 19 2026 | Muhammad Bilal
کراچی: (ویب ڈیسک) مٹیاری کے قریب مال گاڑی کی 17 بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں جس کے باعث کراچی اور پنجاب کے درمیان اپ اور ڈاؤن دونوں ریلوے ٹریکس مکمل طور پر بند ہو گئے۔

حادثہ وہاب شاہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں مال گاڑی کی متعدد بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، بوگیاں الٹنے اور ریلوے لائن کو نقصان پہنچنے کے باعث دونوں اطراف سے ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے بعد کراچی آنے اور کراچی سے پنجاب سمیت ملک کے دیگر شہروں کی جانب جانے والی مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا، ٹریک کو پہنچنے والے نقصان کے باعث ریلوے آپریشن 24 گھنٹے تک متاثر رہنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ڈی ایس ریلوے سکھر فرمان غنی نے بتایا کہ روہڑی سے امدادی ٹرین جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہے جبکہ کوٹری سے بھی ریلیف ٹرین بھیجی گئی ہے، امدادی ٹیمیں بوگیوں کو ہٹانے اور متاثرہ ریلوے لائن کی بحالی کے لیے کام کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ حادثے سے ٹریک کا بڑا حصہ متاثر ہوا ہے جس کی مکمل بحالی میں وقت لگ سکتا ہے تاہم اپ اور ڈاؤن دونوں ٹریک جلد از جلد کلیئر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

حادثے کے باعث جیکب آباد سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس منسوخ کر دی گئی جبکہ قراقرم ایکسپریس کو حیدرآباد، علامہ اقبال ایکسپریس کو کوٹری اور پاکستان ایکسپریس کو لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلویز کا بلھے شاہ پسنجر ٹرین بحال کرنے کا فیصلہ

اسی طرح تیزگام ایکسپریس کو ڈرگ روڈ جبکہ ملت اور فرید ایکسپریس کو کراچی کینٹ اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام نے آئندہ روز تک متعدد ٹرینوں کی آمدورفت معطل رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

پاکستان ریلویز کراچی ڈویژن کا کہنا ہے کہ حادثے اور ٹرینوں کی منسوخی سے متاثر ہونے والے مسافروں کو قواعد کے مطابق ٹکٹوں کی رقم واپس کی جائے گی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.72
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.72 ▲ 0.01
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.39 ▲ 0.04
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.62
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.00
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 418,705
Gold 22K Per Tola 383,813
Gold 21K Per Tola 366,367
Gold 18K Per Tola 314,029
Silver Per Tola 5,826
Platinum Per oz (USD) 1,599
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 316.15
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں