پاکستان ریلویز کا بلھے شاہ پسنجر ٹرین بحال کرنے کا فیصلہ
پسنجر ٹرین پانچ اکانومی کلاس کوچز اور ایک پاور وین پر مشتمل ہوگی/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 15 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور براستہ قصور، پاک پتن، لاہور کے درمیان بلھے شاہ پسنجر ٹرین کو 17 جولائی 2026 سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 257 اَپ بلھے شاہ پسنجر ٹرین پاک پتن سے صبح پانچ بجے روانہ ہو کر کوٹ لکھپت، جیا بگا، رائیونڈ اور قصور سے ہوتی ہوئی صبح 10 بج کر 50 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نارنگ منڈی میں خوفناک ٹریفک حادثہ
بلھے شاہ 258 ڈاؤن لاہور سے شام 4 بجے روانہ ہو کر رات 9 بج کر 30 منٹ پر پاک پتن ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔
پسنجر ٹرین پانچ اکانومی کلاس کوچز اور ایک پاور وین پر مشتمل ہوگی۔