نارنگ منڈی: خوفناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

نارنگ منڈی میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
فائل فوٹو
Updated 22 گھنٹے قبل | Published July, 14 2026 | Muhammad Bilal
نارنگ منڈی: (سنو نیوز) نارنگ منڈی میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

کالا خطائی روڈ پر سدھانوالی کے قریب دو مسافر بسیں بے قابو ہو کر کھیتوں میں جا گریں، افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار مسافر بسوں کے ڈرائیوروں نے سڑک پر موجود ایک کار اور موٹر سائیکل کو بچانے کی کوشش کی، اس دوران دونوں بسیں بے قابو ہو کر قریبی کھیتوں میں جا گریں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، پولیس اور دیگر امدادی اداروں کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے بسوں میں پھنسے مسافروں کو نکالا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طوفانی بارش، کوہاٹ میں چھت گرنے سے خاندان کے 9 افراد جاں بحق

حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس لاہور جبکہ دوسری نارووال جا رہی تھی، دونوں بسوں میں بڑی تعداد میں مسافر سوار تھے۔

پولیس نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور کار و موٹر سائیکل کو بچانے کی کوشش بتائی جا رہی ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں