طوفانی بارش، کوہاٹ میں چھت گرنے سے خاندان کے 9 افراد جاں بحق

بارشیں
افسوسناک واقعہ تحصیل لاچی کے علاقے ماگین میں پیش آیا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 14 2026 |
پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں طوفانی بارش کے دوران ایک مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ تحصیل لاچی کے علاقے ماگین میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں 6 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی کر دی تاہم بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

دوسری طرف گلگت بلتستان کے ضلع دیامرمیں طغیانی اورسیلابی ریلوں سے مختلف علاقوں میں تباہی، تھور میں موسلادھار بارش کے باعث 6 سے زائد مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ لاہور،راولپنڈی، مری ، گوجرانوالہ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ ،ڈیرہ غازی خان ، ملتان ، چترال، سوات، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد ، ژوب ، قلات، شیرانی، کوہلو ، خضدار ،تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، سکھر اورجیکب آباد سمیت ملک کے دیگر مختلف علاقوں میں آج کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپ میں شدید گرمی سے جون میں 10 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور دیگر بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر آئندہ 3 روز کے دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے ۔

ادھر گلگت بلتستان کے ضلع دیامرمیں سیلا بی ریلوں کے باعث متعدد مکانات، زرعی زمینیں، فصلیں اور درخت بہہ گئے ، تھورکی رابطہ سڑک متعدد مقامات پر بندہو گئی۔ نجی کمپنی کے 13 ڈمپر، ایک ایکسویٹر، کریش پلانٹ اور 2 واٹرٹینکر سیلاب میں بہہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق کھنبری میں زرعی زمینوں، فصلوں، درختوں اور رابطہ سڑک کو شدید نقصان پہنچا ، مسافر، مال بردار گاڑیاں اور سیاح پھنس گئے ، متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا اور رات گئے سے بجلی معطل ہے۔

نیاٹ میں شدید سیلاب سے رابطہ سڑک متعدد مقامات پر بند ہے ، متاثرین نے حکومت سے فوری امداد، بجلی بحال اور سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے ۔ ادھر وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے ایک اجلاس کی صدارت کی ،انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ضلعی و یونین کونسل سطح پر رابطہ مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.13 ▼ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.71 ▼ 1.02
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.58 ▼ 1.15
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98 ▼ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,383 ▼ 335
Gold 22K Per Tola 393,601 ▼ 307
Gold 21K Per Tola 375,710 ▼ 293
Gold 18K Per Tola 322,037 ▼ 252
Silver Per Tola 6,244 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,634 ▲ 0.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں