آج سے 23 جولائی تک ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آج 19 سے 23 جولائی کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں، فلیش سیلاب، دریاؤں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کے حوالے سے تازہ الرٹ جاری کر دیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 19 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آج 19 سے 23 جولائی کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں، فلیش سیلاب، دریاؤں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کے حوالے سے تازہ الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق شدید مون سون اور مغربی ہوا کا طاقتور سلسلہ ملک میں داخل ہو چکا ہے جو 20 تا 23 جولائی گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور بالائی پنجاب میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارشوں کا سبب بنے گا، جس سے فلیش فلڈنگ اور ہل ٹورنٹس میں طغیانی کا اندیشہ ہے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ دریائے چناب کے مقام مارالہ اور دریائے جہلم کے منگلا کے بالائی حصے میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے جبکہ دریائے کابل اور اس کے معاون دریاؤں، خصوصاً پنجکوڑہ، سوات اور چترال میں بھی پانی کی سطح میں اضافے اور طغیانی کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ سیالکوٹ، نارووال، گجرات، مریدکے، ڈی جی خان، راجن پور، مری، گلیات، لوئر چترال، اپر و لوئر دیر، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

الرٹ کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پشاور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، لاہور اور شیخوپورہ و دیگر شہروں کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی شدید خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی مشینری اور ریسکیو ٹیموں کو الرٹ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں سے کہا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ادارے کے مطابق برساتی نالوں، زیر آب سڑکوں، دریا کے کناروں اور لینڈ سلائیڈ کے خدشے والے علاقوں سے دور رہیں، جبکہ مستند معلومات اور حفاظتی ہدایات کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی حاصل کریں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.72
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.72 ▲ 0.01
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.39 ▲ 0.04
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.62
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.00
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 418,705
Gold 22K Per Tola 383,813
Gold 21K Per Tola 366,367
Gold 18K Per Tola 314,029
Silver Per Tola 5,826
Platinum Per oz (USD) 1,599
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 316.15
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں