گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری

Pakistan Weather Update
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published July, 17 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے موسم کے حوالے سے تازہ پیشگوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال مختلف رہے گی۔

وفاقی دارالحکومت، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ لاہور اور کراچی سمیت کئی بڑے شہروں میں گرمی اور حبس برقرار رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں اور شہر میں شدید گرمی اور حبس کا سلسلہ برقرار رہے گا۔ آسمان صاف رہنے کے باعث سورج کی تپش میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لاہور میں تقریباً 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور شدید حبس والا رہے گا، تاہم شام اور رات کے وقت بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن میں پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ شہر میں 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور نمی کا تناسب 47 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے۔

ادھر کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں دن کے دوران بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم گرمی کی شدت برقرار رہے گی، سمندری ہواؤں کی وجہ سے حبس میں معمولی کمی آئے گی، لیکن شہریوں کو پھر بھی گرم موسم کا سامنا کرنا پڑے گا۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن کے دوران پارہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کا گھروں کی مرمت کیلئے بلاسود قرض پروگرام کا اعلان

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں اور بارش والے علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.18 ▼ 0.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.78 ▼ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.32 ▲ 0.26
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.71 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 422,444 ▲ 5,959
Gold 22K Per Tola 387,240 ▲ 5,462
Gold 21K Per Tola 369,638 ▲ 5,214
Gold 18K Per Tola 316,833 ▲ 4,469
Silver Per Tola 6,127 ▲ 149
Platinum Per oz (USD) 1,638 ▲ 38.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں